سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(646) احتلام روزانہ ہونے پر حج کر سکتے ہیں؟

  • 6434
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-25
  • مشاہدات : 1246

سوال

(646) احتلام روزانہ ہونے پر حج کر سکتے ہیں؟

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

ایک شخص کو روزانہ بلاناغہ احتلام ہوتا ہے۔  وہ حج کرسکتا ہے یا نہیں حالت احرام میں اسے شرعا کیاکرنا چاہیے۔ ؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

کثرت احتلام کا عارضہ حیض کے حکم میں ہے۔ اس لئے حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کی حدیث کے مطابق حاجی عمل کرسکتا ہے۔ حرم میں جانے کے وقت نہالے۔ 

 

  ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ  ثنائیہ امرتسری

جلد 01 ص 796

محدث فتویٰ

تبصرے