السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
حج کی کامل استطاعت رکھتے ہوئے حج نہ کرنے والے کےلئے جو وعید احادیث شریف میں وارد ہوئی ہے۔ اس کی کیا صورت ہے؟
وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
احادیث میں یوں آیا ہے کہ جو کوئی حج کی طاقت رکھے اور نہ کرے اس کے حق میں برابر ہے کے یہودی ہوکر مرے یا عیسائی ہو۔ مگر اس مضمون کی حدیث صحیح نہیں۔ (مشکواۃ باب المناسک 25 محرم 32ہجری)
لیکن اس اثر سے قوت ہوتی ہے۔
"عن عمر عند سعيد بن منصور والبيهقي في سننهما باسناد صححيح قال لقد هممت ان ابعث رجالا الي هذه الامصار فينظروا كل من كان له جدة ولم يحج فيضربوا عليهم الجذية ماهم بسلمنين انتهي" (تنقیع الرواۃ فی تخریج احادیث مشکواۃ ص115۔ ج2)
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب