سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(628) حج بدل کرایئں تو زید کے زمہ حج کا فرض ساقط ہوگا یا نہیں؟

  • 6426
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-25
  • مشاہدات : 1399

سوال

(628) حج بدل کرایئں تو زید کے زمہ حج کا فرض ساقط ہوگا یا نہیں؟

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

زید عرصہ سے کامل استطاعت رکھتے ہوئے بغیر کسی عذر شرعی کے محض طلب دنیا کے پیچھے لگ کرفرض حج سے محروم رہ کر انتقال کرگیا اس کے ورثاء اگر حج بدل کرایئں تو زید کے زمہ حج کا فرض ساقط ہوگا یا نہیں؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

حج بدل حدیثوں میں آیا ہے۔ ایک عورت نے آپﷺ سے سوال کیا تھا۔ کہ میرا باپ بہت بوڑھا ہے۔ سواری پر بیٹھ نہیں سکتا۔  کیا میں اس کی طرف سے حج کروں آپﷺنے اُسے اجازت دی۔ 

 

  ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ  ثنائیہ امرتسری

جلد 01 ص 793

محدث فتویٰ

تبصرے