السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
جو مسلمان مالدارصاحب نصاب اپنے مال کی زکواۃ نہ دے اورطاقت کے باوجود حج بیت اللہ کو نہ جاوے تو کیا وہ مرے دم یہودی یا نصرانی ہوکر مرے گا۔ ؟ (عبد الروف)
جو مسلمان مالدارصاحب نصاب اپنے مال کی زکواۃ نہ دے اورطاقت کے باوجود حج بیت اللہ کو نہ جاوے تو کیا وہ مرے دم یہودی یا نصرانی ہوکر مرے گا۔ ؟ (عبد الروف)
حدیث شریف میں یوں آیا ہے۔ جو شخص باوجود فرض ہونے وسعت رکھنے اور مانع نہ ہونے کے حج نہ کرے۔ وہ چاہے یہودی ہوکر مرے یا عیسائی یہ خبر نہیں کہ وہ یہودی یا عیسائی ہوکرمرے گا۔ بلکہ ایک قسم کی ناراضگی ہے۔ زکواۃ نہ دینے کا گناہ علاوہ ہے۔ جس کی بابت قرآن مجید فیصلہ کررہا ہے۔ يَوْمَ يُحْمَىٰ عَلَيْهَا فِي نَارِ جَهَنَّمَ فَتُكْوَىٰ بِهَا جِبَاهُهُمْ الایۃ
یعنی جو لوگ مال جمع کرتے ہیں۔ او ر زکواۃ نہیں دیتے۔ ان کا مال تبا کر ان کو داغ دیا جائےگا۔ (اہل حدیث 19 شوال 1937ء)
ماخذ:مستند کتب فتاویٰ