السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
بکر زکواۃ کے روپے بیت المال کے کافی انتظام نہ ہونے کے باعث مستحقین پرخود اپنے ہاتھ سے خرچ کرتا ہے۔ ایسا کرنا جائز ہے یا نہیں؟ (سائل مذکور)
وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
جب بیت المال کا انتظام باقاعدہ کسی معتمد کے ماتحت نہیں تو پھر خود بخود نہ ادا کرے تو کیا کرے۔ حدیث شریف میں آیا ہے کہ جب امام نہ ہوگا تو سب سے علیحدہ ہوکر زندگی گزار لینا۔
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب