سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(141) نجس شدہ چیز کاپاک کرنا

  • 641
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-25
  • مشاہدات : 952

سوال

(141) نجس شدہ چیز کاپاک کرنا

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

اگرجسم یاکپڑے یابرتن وغیرہ کونجاست لگ جائے تواس کوپاک کرنے کاکیاطریقہ ہے۔؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد! 

نجس شدہ شئے دھونے سے پاک ہوجاتی ہے۔ جبکہ اس طرح سے دھوئی جائے کہ اس پرنجاست کا اثر (رنگ،بویامزا) نہ  رہے ۔جس برتن میں کتہ منہ ڈال دے اس کوایک دفعہ مٹی سے مانجے اورسات بارپانی سے دھوئے ۔

جوتا زمین پر رگڑنے سے پاک ہوجاتاہے ۔

دودھ پیتے لڑکے کاپیشاب دھونے کی ضرورت نہیں ۔صرف چھینٹے دینے کافی ہیں ۔

منی اگرخشک ہوجائے تواس کاکھرچناکافی ہے اگرترہوتودھولے۔مذی نکلے توشرمگاہ دھولے اورجہاں کپڑے کولگے توپانی چھڑک لے۔

مردار کا چمڑا دباغت سے پاک ہوجاتاہے ۔

جوشئے دھوئی نہ جاسکے اس پرپانی بہاناکافی ہے جیسے زمین وغیرہ

کنواں اتنا پانی نکالنے سے پاک ہوجاتاہے ۔جس سے نجاست کااثر،رنگ ،بویامزانہ رہے ۔

 ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ اہلحدیث

کتاب الطہارت’پانی کا بیان، ج1ص236 

محدث فتویٰ

تبصرے