السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
زکواۃ اور صدقات کابڑا حصہ تبلیغ اسلام پر خرچ کیاجائے۔ ؟
وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
زکواۃ کے مصارف میں ایک مصرف فی سبیل اللہ بھی آیا ہے۔ اس لفظ کی تفسیر میں عام طور پر مفسرین نے جہاد مرادلیا ہے۔ اگر اس سے عام کا اثر مراد لیاجائے تو تبلیغ اسلام میں زکواۃ خرچ ہوسکتی ہے۔
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب