السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
زکواۃ نکل جانے پر یعنی مال سے علیحدہ حساب کرکے لینے پر کتنے دن کے اندر تقسیم کردے۔ زیادہ سے زیادہ کتنے دن رکھ سکتا ہے۔ اورایک آدمی کو کم از کم کتنا دے۔ اور سیدوں کو زکواۃ دینا کیسا ہے۔ ؟ اور دوسرے گائوں میں بھیج سکتا ہے کہ نہیں۔ ؟
وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
کتنے دنوں میں تقسیم کرے۔ اس کی بابت کوئی حدیث یاد نہیں۔ البتہ قیاس چاہتا ہے کہ آئندہ سال کے اندر اندرتقسیم کردے۔ جتنا مناسب سمجھے ایک آدمی کو دے۔ چاہے اس کے گزارے جتنا دے چاہے۔ اتنا دے کہ آئندہ سوال کرنے سے مستغنی ہوجائے۔ سید بلکہ بنی ہاشم سب کو دینا منع ہے۔ جس کا حال معلوم نہ ہودریافت کرلے۔ اپنے گائوں سے زیادہ ہو تو دوسرے میں بھی بھیج دے جائز ہے۔
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب