سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(604) کتنے مال پرزکواۃ واجب ہے؟ اور کس کو دینی چاہیے؟

  • 6402
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-25
  • مشاہدات : 1580

سوال

(604) کتنے مال پرزکواۃ واجب ہے؟ اور کس کو دینی چاہیے؟

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

کتنے مال پرزکواۃ واجب ہے۔  اور کس کو دینی چاہیے۔  مال  تجارت میں زکواۃ کا کیاطریقہ ہے۔  نفع پر ہے یا راس المال پر مسجد یا مدرسہ میں خرچ کرسکتے ہیں یا نہیں؟  (چراغ الدین از کلکتہ)


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

شرعی حساب میں آجکل تخمینا پچاس روپے کا ہے۔  مال  تجارت میں بھی اصل مال میں  فی سینکڑہ دو روپیہ آٹھ آنہ سال کی زکواۃ ہے جو علماء زکواۃ میں تملیک شرط کرتے ہیں۔  ان کے نزدیک مسجد اور کنویں پر زکواۃ کا صرف کرنا جائز نہیں۔ جو علماء زکواۃ میں محض نفع رسانی مراد رکھتے ہیں۔ ان کے نزدیک مدرسہ اور مساجد میں زکواۃ کا لگانا جائز  ہے۔  إِنَّمَا الصَّدَقَاتُ لِلْفُقَرَاءِ﴿٦٠سورة التوبة

 

  ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ  ثنائیہ امرتسری

جلد 01 ص 751

محدث فتویٰ

تبصرے