السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
مسجد کاکنواں کوئی شخص زکواۃ کی رقم سے بنوا سکتا ہے؟
وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
مصارف ذکواۃ میں ایک لفظ فی سبیل اللہ ہے۔ اس کی تفسیر جمہور مفسرین خاص ضروریات جہاد کرتے ہیں۔ مگر بعض کے نزدیک اس لفظ کے معنی میں کل تیک کام داخل ہیں۔ اس بناء پر بعض علماء مال ذکواۃ کو مسجد وغیرہ مقامات میں صرف کرنا جائز جانتے ہیں۔ خاکسار بھی اس قول کو صحیح جانتا ہے۔ پس صورت مرقومہ ذکواۃ کے مال سے کنواں بنوانا جائز ہے۔
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب