سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(595) فقراء سے کون فقیر اور مساکین سے کون مسکین مراد ہیں

  • 6393
  • تاریخ اشاعت : 2024-03-28
  • مشاہدات : 2746

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

انما الصدقات للفقراء والمساکین ۔ فقراء سے کون فقیر اور مساکین سے کون مسکین مراد ہیں۔ آیا جو دردر ٹکڑ گدا  ہیں۔  (سلیمان سیٹھ بمبئی)


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

فقیر کی تعریف قرآن میں یوں آئی ہے۔

 لِلْفُقَرَاءِ الْمُهَاجِرِينَ الَّذِينَ أُخْرِجُوا مِن دِيَارِهِمْ وَأَمْوَالِهِمْ﴿٨سورة الحشر... ’’یعنی فقیر وہ ہے جس  کے پاس رہنے کو مکان نہیں۔  اور کاروبار کرنے کو مال نہیں۔‘‘  مگر تن پوشی کی نفی نہیں کی۔ مسکین کا زکر یوں فرمایا ہے۔  "اومسكينا ذا متربةمسکین" ’’مٹی پوش یعنی فقیر سے بدتر حالت میں ہوتا ہے۔‘‘

 

 ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ  ثنائیہ امرتسری

جلد 01 ص 748

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ