سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(591) اس صورت میں صدقہ فطرمعاف ہوسکتا ہے یا نہیں؟

  • 6389
  • تاریخ اشاعت : 2024-04-24
  • مشاہدات : 872

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

دھان ۔ چاول۔ وغیرہ سب چیزوں کی قیمت گراں ہے۔ اکثر آدمی بھوکے رہتے رہتے قریب المرگ ہوگئے صدقہ خیرات کرنا تو درکنار جان بچانا مشکل ہے۔ اورصدقۃ فطرادا کرنے میں معزور کیونکہ چاول صاع کے حساب سے آٹھ آنے کے ہوتے ہیں جس  کو مہیا کرنے سے ہرشخص قاصرہے۔ اب سوال یہ ہے کہ اس صورت میں صدقہ فطرمعاف ہوسکتا ہے یا نہیں۔ اگر نہ ہو تو کسی طریقہ کو اختیار کرنے سے فرض نبویﷺ بہ آسانی ادا ہوجاوے۔


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

صدقہ فطرازروئے ایت کریمہ و احادیث صحیحہ  فرض عین ہے۔  مگر جوشخص وسعت نہیں رکھتا وہ بحکم قولہ تعالیٰ:لَا يُكَلِّفُ اللَّـهُ نَفْسًا إِلَّا وُسْعَهَا﴿٢٨٦سورة البقرة ۔ معافی میں داخل ہے۔ مگردانستہ محتاج نہ بنے

  ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ  ثنائیہ امرتسری

جلد 01 ص 746

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ