السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
چرم قربانی یا زکواۃ سے مرمت مسجد یا مسجد کاکنواں تعمیر کرسکتے ہیں۔ یا نہیں؟ (عبد الرحمٰن باڑی)
وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
چرم قربانی یہ خالص غرباء ومساکین کا حق ہے۔ اس میں کسی کو دخل نہیں ہاں زکواۃ کے متعلق ایک قول ملتاہے۔ کہ مسجد میں لگانا جائز ہے۔ لیکن متعلقین مسجد کو ایسابہانہ بنا کر زکواۃ کا روپیہ نہیں لگانا چاہیے۔ اپنی گرہ سے خرچ کریں۔
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب