السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
پنجاب کی نہری آبادی والی زمین کی پیداوار میں سے شرعا کتنا عشر نکالنے کا حکم ہے ۔ نیز بٹائی اور ٹھیکہ پر کاشت کرنے والے کاشت کار کتنا عشر نکالیں۔ نیز نکالے ہوہوئے عشر کو کس کس جگہ استعمال کیا جاسکتا ہے۔ (احمد سرورجالندھری)
وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
شریعت نے زمین دار کی مونت کابہت لہاظ رکھا ہے۔ اس لئے بارانی زمینوں کی نسبت چاہی زمینوں کاعشر نصف کردیا ہے۔ اسی طرح سرکاری معاملہ اور آبیانہ کا لہاظ رکھ کر زمینداروں کی مونت پرمزید نظر کرنی چاہیے۔ یعنی بجائے بیسیویں حصے کے تیسواں حصہ بھی دےدیا کریں۔ تو ان شاء اللہ قبول ہوجائے گا۔ زمین کی پیداوار کے مصارف وہی ہیں جو قرآن مجید میں ارشاد ہیں:إِنَّمَا الصَّدَقَاتُ لِلْفُقَرَاءِ وَالْمَسَاكِينِ وَالْعَامِلِين﴿٦٠﴾ سورة التوبة
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب