السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
دنیا میں حرفت پیشہ مثلادرزی وغیرہ سال بھر میں ہزاروں روپے پیدا کرتے ہیں۔ اس میں زکواۃ ہے یا نہیں؟
وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
خرچ کرنے کے بعد جتنا روپیہ بچ رہے اورسال اس پر گزر جائے توزکواۃ اس پر واجب ہوجائےگی۔ اگر آمد وخرچ برابر ہے۔ یعنی جتنی آمدنی ہوئی اتنا ہی خرچ ہوگیا۔ تو پھر زکواۃ کس چیز پر
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب