السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
زید کے پاس زمین مال مویشی پیدائش زمین داری زیورات وغیرہ ملکیت میں ہیں۔ اور اس پرقرضہ ہے۔ اگر زمین غیر متحرک ملیکت) علیحدہ کردی جائے تو قرضہ زیادہ ہوجاتا ہے۔ اگر زمین ساتھ ملا لیجاتی ہے۔ تو ملیکت زیادہ ہوجاتی ہے۔ کیا ایسی حالت میں زید پر زکواۃ فرض ہے یا نہیں؟ (علی محمد خان افغان خریدار)
وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
بہتر یہ ہے کہ زمین کو الگ رکھ کر اس کی زکواۃ عشر یا نصف عشر ادا کی جائے۔ باقی کو قرضہ میں محسوب کرلو یا جو مناسب سمجھو۔ ایسے امور کے متعلق حدیث شریف میں آیا ہے:"استفت قلباک" ’’اپنے دل سے فتویٰ پوچھ‘‘
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب