سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(575) مجبو ر وتنگ کرکے صدقہ فطر وصول کیا جائے تو جائز ہے؟

  • 6373
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-25
  • مشاہدات : 1055

سوال

(575) مجبو ر وتنگ کرکے صدقہ فطر وصول کیا جائے تو جائز ہے؟

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

زید مفلس ونادار ہے۔ عید الفطر کے موقع پر اپنے اہل وعیال کی خاطرکہیں سے ادھار اٹھا کر نئے کپڑے حلواوغیرہ تیار کرتاہے۔ اور صدقہ الفطر ادا کرنے سے اپنی ناداری ظاہرکرتاہے۔  اب اگر زید کو مجبو ر وتنگ کرکے صدقہ فطر وصول کیا جائے تو جائز یا ناجائز۔  (ثناء الرحمٰن از ہزارہ)


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

جبرا ً کسی سے وصول کرنا جائز نہیں ہے۔ لَا إِكْرَاهَ فِي الدِّينِ ﴿٢٥٦سورة البقرة

  ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ  ثنائیہ امرتسری

جلد 01 ص 738

محدث فتویٰ

تبصرے