سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(573) ایسی حالت میں عمرو پر عشر یا بیسواں حصہ فرض ہوسکتا ہے؟

  • 6371
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-26
  • مشاہدات : 842

سوال

(573) ایسی حالت میں عمرو پر عشر یا بیسواں حصہ فرض ہوسکتا ہے؟

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

عمرو کسی مہاجن کا مقروض ہے۔ سوائے کاشت کاری اور کوئی زریعہ معاش وادائے قرض کا نہیں رکھتا۔ ایسی حالت میں عمرو پر عشر یا بیسواں حصہ فرض ہوسکتا ہے۔  (سائل مذکور)


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

پیدوار زمین پر جو واجب ہے۔ اس میں قرض کا حساب نہیں ہوتا۔ بلکہ۔ مما امرجنا لكم۔  خدا کی پیدا کی ہوئی کھیتی سے دینا واجب ہے۔

  ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ  ثنائیہ امرتسری

جلد 01 ص 737

محدث فتویٰ

تبصرے