سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(568) زید نے مبلغ دو سو روپے سے تجارت کپڑا شروع کیا..الخ

  • 6366
  • تاریخ اشاعت : 2024-03-28
  • مشاہدات : 927

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

زید نے مبلغ دو سو روپے سے تجارت کپڑا شروع کیا۔ ایک سال کے اندر منافع سے کچھ زمین خرید کیا۔ اب موجودہ مال از قسم کپڑا اور کچھ نقدی ہے۔  اس میں زکواۃ نکالنے کی کیا صورت ہے۔


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

سارے مال کا تجارتی اصول سے چٹھا بنالیں اور جونقدی ہے اس کو بھی اس میں ملا کر چالیسواں حصہ زکواۃ ادا کر دی جائے۔  زمین اگر مزروعہ ہے تو عشر اور نصف عشر ادا کریں۔

  ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ  ثنائیہ امرتسری

جلد 01 ص 735

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ