السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
زید کا تجارتی کاروبارخراب ہوگیا۔ پوشیدنی زیور قابل زکواۃ موجود ہے۔ زید کی بیٹی ۔ داماد۔ نواسہ۔ نواسی۔ جملہ چھ نضر ایک دوسرے شہر سے بسبب ناداری وموجودہ گرانی کے زید کے پاس آگئے۔ جن کی خوردونوش کا زید متحمل نہیں ہوسکتا۔ زید چاہتا ہے کہ مذکورہ زیور کی زکواۃ سے غلہ خرید کر اور اس میں اپنی خوراک کا غلہ شامل کرکے اپنے داماد کے ساتھ خوردونوش کرے تاکہ زید کا بوجھ ہلکا ہو جاوے۔ لہذا کیا حکم ہے۔ ؟ (قاضی محمد صاحب سودا گر منڈلہ)
وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
زکواۃ کے مال سے ایسے قریبوں کی مدد کرنا جائز ہے۔ بلکہ ثواب زیادہ ہے مگر ان کا حصہ ان کے قبضے میں آکر بعد میں اپناحصہ شامل کرکے کھانا پکوائے حتی المقدور اپنے حصے سے زیادہ دیا کرے تاکہ اشتباہ باقی نہ رہے۔
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب