سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(558) زیور کی زکوۃ ہے یا نہیں؟

  • 6356
  • تاریخ اشاعت : 2024-04-25
  • مشاہدات : 926

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

زیور جو استعمال کیا جاتا ہے۔اس میں زکواۃ ہے یا نہیں یہاں کے لوگ آپس میں مختلف ہیں۔بعض زکواۃ کو مانتے ہیں۔دلیل میں سواران کی کی حدیث پیش کرتے ہیں۔اور بعض مستعمل چیز مان کر عدم فرضیت کے قائل ہیں۔ اور یہی رائے صاحب تزکیر اخوان کی بھی ہے۔ بہر حال دونوں صورتوں میں سے جو اصح ترین صورت ہو تحریر فرمایئں اور  احوط کااحتیاط رہے۔ اور اگر فرض ہے تو صرف ایک دفعہ یا ہر سال؟(حاجی محمد سعید از جیت گڑھ)


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

اصح (زیادہ صحیح ) کا سوال بے معنی ہے۔کیونکہ ہر قائل کے نزدیک اس کا قول اصح ہے احوط یہی ہے کہ ہر سال ادا کرے۔تاکہ اختلاف سے نکل جائے۔

ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ  ثنائیہ امرتسری

جلد 01 ص 726

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ