سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(556) زکواۃ ودیگر صدقات کی رقوم سے مدد کرنا

  • 6354
  • تاریخ اشاعت : 2024-04-25
  • مشاہدات : 916

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

مساجد کی مرمت یا ازسر نو تعمیر ضروری سامان پہنچانا ۔مسافروں کو زاد راہ دینی نو مسلموں کی پرورش طالب علموں کی ضرورتیں پوری کرنے والوں کی کفالت مفلوک مریضوں کی دوا ننگوں کو کپڑا بھوکوں کو کھانادینا مظلوموں اور ناقابل کسب معاش عورتوں مردوں بچوں کی ضروری کفالت ۔اشاعت ۔اسلام وغیرہ یہ حضرات والا صفات (صلوات اللہ علیم اجمعین) کرتے تھے۔ یا نہیں اگر کرتے تھے۔تو زکواۃ ودیگر صدقات کی  رقوم سے یا خراج ممالک سے اگر جدا جدا رقوم صرف فرماتے تھے۔ تو بضرورت دوسری مد کے ر قم صرف فرماتے تھے۔یا مدخاص میں گنجائش نہ ہونے پر کام سے انکار فرمادیتے تھے۔


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

ان سب ضرورتوں کا انتظام مصارف ذکواۃ میں آجاتا ہے۔اور مال غنیمت سے بھی پانچواں حصہ لیا جاتا تھا۔امیر جماعت کو بھی اختیار تھا کہ حسب ضرورت تقسیم کردے۔(ایضا)

  ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ  ثنائیہ امرتسری

 

 

جلد 01 ص 726

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ