سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(546) زکواۃ کے روپے سے اخبار جاری کرایا جاسکتاہے؟

  • 6344
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-25
  • مشاہدات : 1089

سوال

(546) زکواۃ کے روپے سے اخبار جاری کرایا جاسکتاہے؟

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

زکواۃ کے روپے سے اخبار جاری کرایا جاسکتاہے۔ ؟نیز صدقہ فطر یا قربانی کی کھال فروخت کرکے اس رقم سے اخبار جاری کرایا جاسکتاہے۔ یا ایسی رقوم کنوںوغیرہ میں لگا سکتے ہیں کہ نہیں؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

کسی غریب شائق کے نام اخبار جاری کرادے تو جائز ہے۔ اپنے لئے مال زکواۃ سے اخبار جاری نہیں کراسکتے۔

شرفیہ

زکواۃ یا صدقہ فطر یا کھال قربانی سب غریب مسکین ومستحقین کا حق ہے۔ ان کے سوا کسی اور میں لگاناجائز نہیں۔ انہیں کو دینا لازم ہے۔ طرق مزکور فی السوال کے طور پر صرف کرناثابت نہیں۔

 

  ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ  ثنائیہ امرتسری

جلد 01 ص 696

محدث فتویٰ

تبصرے