السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
یہاں بہت مدت سے یہ دستور ہے۔ کہ ماہ رمضان لمبارک کی ستایئسویں شب کو چندہ کر کے کچھ روشنی زیادہ کی جاتی ہے۔ اور جس قدر مستورات اور مرد جمع ہوتے ہیں۔ سب کو بعد نماز تراویح چائے پلائی جاتی ہے۔ اس کے بعد وعظ ہوتا ہے۔ وعظ کے بعد شیرینی اور کحجور اور اجوائن سب کو تقسیم ہوتی ہے۔ تو کیا یہ فعل سنت ہے یا بدعت؟
وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
بہ نیت ولیمۃ القرآن جائز ہے۔ محض ریا اورفخر کے لئے جائز نہیں۔
صورۃ مذکورہ فی السوال ولیمہ القرآن کی نہیں ہے۔ اور یہ طریق مروجہ رسم ہے۔ لہذ ا ترک ہی بہتر ہے۔ ورنہ بدعات ایسے ہی بنتی ہیں۔
تمت كتاب الصيامم والحمد لله اولا واخرا ربنا لا تواخذنا ان نسينا او اخطانا امين (محمد دائود راز)
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب