السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
رمضان مبارک مہینے میں چوبیس کلاک کا روزہ رکھنادرست ہے یا نہیں؟ اس کی تفصیل یہ ہے کہ مغرب کے بعد کھانا کھاتے ہیں اور سو جاتے ہیں۔ ۔ سحری کرتے نہیں۔ صبح کوکام کاج کرتے ہیں۔ اور روزہ دار کے موافق رہتے ہیں۔ مغرب ہو تو پھر کھانا کھاتے ہیں۔ ایسےبھوکا رہنے سے روزہ ہوتا ہے یا نہیں (میاں حسین پٹیل)
وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
ایسے لوگ اگر روزے کی نیت نہ کرے اس کاروزہ نہیں ہوگا۔
سحری نہ کھانا حدیث نبوی "تسحرو فان في السحور بركة" اور حديث "فصل ما بين صنامنا وصيام اهل الكتاب اكلة السحر" (رواہ مسلم) کے خلاف ہے۔
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب