السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
رمضان المبارک میں اعتکاف اگر ایک ہی شخص محلے کا کرے تو کیا سب کی طرف سے کافی ہے۔ ؟
وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
حنفیہ کے نزدیک اعتکاف سنت کفایہ ہے ان کے نزدیک تو ایک کا بیٹھنا سب سے کفایت کرتا ہے۔ مگر اس دعوے کی دلیل میرے ناقص علم میں نہیں۔ اس لئے اس کو عین سنت جانتا ہوں۔ آپﷺ کی ساری بیویاں معہ آپﷺ کے اعتکاف بیٹھتی تھیں۔ گو آپﷺ نےا ن کو اٹھا دیا تھا۔ مگر اس کی وجہ کچھ اور تھی۔
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب