سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(506) سامعین جماعت میں کوئی حافظ سامع نہیں..الخ

  • 6304
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-25
  • مشاہدات : 991

سوال

(506) سامعین جماعت میں کوئی حافظ سامع نہیں..الخ

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

تراویح میں ایک شخص تو حافظ قرآن سناتا ہے۔ لیکن سامعین جماعت میں کوئی حافظ سامع نہیں۔ اگر ایسے وقت کوئی ناضرہ قرآن شریف صف او ل میں بیٹھ کر سنتا رہے۔ اور ٹوکتا بتاتا رہے اور وقت رکوع وسجود شریک جماعت ہوجایاکرے۔ تو ازروئے شرع جائز ہے۔ یا ناجائز؟ (محمد عثمان ماستی)


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کا غلام تراویح میں امام ہوتا تو قرآن مجید کو دیکھ کر پڑھتا تھا۔ اور حضرت ممدوحہ اس کی اقتداء میں نماز پڑھتی تھیں۔ اس واقعے پر قیاس کیاجائے تو صورت مرقومہ جائز ہے۔

ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ  ثنائیہ امرتسری

جلد 01 ص 655

محدث فتویٰ

 

تبصرے