اگر آدمی کے پاس پیسے ہوں اور وہ صدقہ کرنا چاہے ابھی اس نے صدقہ نہ کیا ہو اور اس پیسے سے اپنی کوئی ضرورت کی چیز خرید لے۔تو کیا جائز ہے۔یا وہ پیسے لازمی صدقہ کرنے ہوں گے۔
اگر تو صرف صدقہ کی نیت کی تھی تو اس بات کی گنجائش موجود ہے کہ انسان صدقہ نہ کرے اگرچہ اس صورت میں بھی افضل یہی ہے کہ اپنی نیت پوری کرے اور اپنے نفس اور شیطان کی مخالفت کرے۔
اور اگر صدقہ کر دیا ہے تو اسے واپس لینا شرعا جائز نہیں ہے۔
ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب
فتاویٰ علمائے حدیثجلد 2 کتاب الصلوۃ |