السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
نابینا حافظ قرآن کی امامت نماز فرض اور تراویح کرانی جائز ہے یا ناجائز؟ چونکہ اس کے متعلق تین گروہ ہیں۔ ایک کہتا ہے تراویح ہوسکتی ہے۔ فرض نہیں ہوسکتی۔ دوسراگروہ کہتا ہے۔ تراویح بھی فرض بھی دونوں ہوسکتے ہیں۔ تیسرا گروہ کہتا ہے۔ نہ فرض ہوسکتے ہیں۔ نہ تراویح ہوسکتی ہے۔ نابینا حافظ کی امامت ہی کسی صورت میں درست نہیں ہے۔ (حکیم اللہ بخش جالندھری بگڑا ۔ بنگالی)
وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
نابینا کے پیچھے ہر نماز جائز ہے۔ آپﷺ نے عبد اللہ بن ام مکتوم نابینا رضی اللہ تعالیٰ عنہ کو امام پنجوقتہ بنایا تھا۔
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب