السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
صحابہ کرام رضوان اللہ عنہم اجمعین میں کسی صحابیرضی اللہ تعالیٰ عنہ نے بیس رکعت تراویح پڑھی ہیں کہ نہیں؟ (سائل مذکور)
وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
انفرادی طور پر بعض صحابہ رضوان اللہ عنہم اجمعین نے بیس بھی پڑھی ہیں۔ چالیس بھی پڑھی ہیں۔ مگر جماعت آٹھ ہی کی ہوتی تھی۔ کیونکہ حضر ت عمررضی اللہ تعالیٰ عنہ خلیفہ ثانی نے تراویح کے امام کو حکمدیا تھا۔ کہ آٹھ رکعت تراویح وتر مجموعہ گیارہ رکعت پڑھایئں۔ چنانچہ وہ ایسا ہی کرتے تھے۔ یہ مضمون موطا امام مالک اور قیام اللیل مروزی میں بتصریح ملتا ہے۔ مفصل بحث کتاب الصلواۃ میں گزر چکی ہے۔ (راز)
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب