سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(490) بچہ کو دودھ پلانے والی پر روزے کی قضا کا حکم؟

  • 6288
  • تاریخ اشاعت : 2024-03-29
  • مشاہدات : 1187

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

بچہ کو دودھ پلانے کے زمانے میں کیا ر مضان کے روزےکی قضا لازم ہے۔ ؟یافدیہ ادا کرنے سے فرض کی ادایئگی ہوسکتی ہے۔ ؟اگردوسرے رمضان تک روزوں کی قضا پوری نہ کرسکے۔ بوجہ کمزوری بچہ یا اندیشہ علالت تو ایسی صورت میں فدیہ ہوسکتاہے۔ اگر ہوسکتاہے تو اس کی مقدار کیا ہوگی۔ ؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

مرضعہ کا ضعف شدید ہو مقوی غذایئں کھانے سے بھی جسم کی تلافی نہ ہو۔ سکے تو روزہ ملتوی کردے۔ اگر بچہ شیر گائے پی سکے تو اس کا دودھ چھڑا دے۔

فَإِنْ أَرَادَا فِصَالًا عَن تَرَاضٍ مِّنْهُمَا وَتَشَاوُرٍ فَلَا جُنَاحَ عَلَيْهِمَا ۗ﴿٢٣٣سورة البقرة

اگروہ بہت کمزور ہے تو طعام مسکین فدیہ دیدے یعنی روزانہ ایک سائل کو کھانا کھلاوے۔

  ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ  ثنائیہ امرتسری

جلد 01 ص 646

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ