سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(487) ایک مسجد میں دوبارہ جماعت پر تکبیر کہنی چاہیے؟

  • 6284
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-24
  • مشاہدات : 912

سوال

(487) ایک مسجد میں دوبارہ جماعت پر تکبیر کہنی چاہیے؟

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

کسی مسجد میں وقت معینہ پر مصلیوں نے نماز باجماعت ادا کرلی۔ پیچھے سےچند نمازی اور بھی مسجد میں آئے۔ تو وہ لوگ نماز جماعت سے ادا کریں ی فردا فردا پڑھ لیں۔ اور اگر نمازی جماعت بنا کر پڑھیں۔ تو اس موقع پر اقامت کہنی چاہیے یا نہیں اس کے خلاف بعض علماء فرماتے ہیں۔ کہ اقامت ضروری نہیں ہے۔


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

جماعت ثانیہ بلکہ ثالثہ رابعہ بھی جائز ہے۔ ترمذی میں حدیث ہے۔ آپﷺ کے سامنے جماعت ثانیہ ہوئی۔ تکبیر حاضرین کو جمع کرنے کےلئے ہے۔ کہے تو مستحب ہے۔

  ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ  ثنائیہ امرتسری

جلد 01 ص 636

محدث فتویٰ

تبصرے