السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
ٹخنے سے نیچے پائجامہ رکھنے سے وضو ٹوٹتا ہے یا نہیں؟
وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
ٹخنے سے نیچے پائجامہ رکھنا منع ہے مگر نماز یا وضو باطل نہیں ہوتا۔
حدیث شریف سے جو کہ مشکواۃ شریف کے باب الستر میں ہے صاف واضح طورسے ثابت ہوتا ہے کہ ٹخنے کے نیچے پائجامہ رکھنے سے نماز اور وضو دونوں باطل ہوجاتے ہیں وہ حدیث بایں الفاظ ہے۔
"عن ابي هريرة قال بينهما رجل يصلي يسبل ازاره قال له رسول الله صلي الله عليه وسلم اذ هب فتوضا فذهب وتوضا ثم جاء فقال رجل يا رسول الله صلي الله عليه وسلم مالك امرته ان يتوضا قال انه كان يصلي وهو مسبل ازاره وان لله لا يقبل صلوة رجل مسبل ازاره "(رواه ابوداود)
اس حدیث کو امام مسلم بھی اپنی صحیح میں لاتے ہیں۔ چنانچہ جناب ھاجی سید محمد معظم صاحب اپنی کتاب دستور المنتقی۔ معروف بہ صلوہ النبی کے ص 29 میں تحریر فرماتے ہیں۔ ٹخنے سے نیچے پائجامہ پہننے والوں کو از سر نو وضو کرناچاہیے۔ ایسا شخص ایک دن آپ ﷺ کے سامنے نماز پڑھ رہا تھا آپ ﷺ نے اس کی نماز تڑوا کر از سر نو وضو کرنے کا حکم فرمایا۔
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب