السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
ہندی زاوجر شریف میں مزکور ہے (حدیث) جب ایک شخص نماز پڑھتا ہے۔ تو اپنے والدین کے حق میں دعا نہیں مانگتا۔ تو وہ نماز قبول نہیں ہوتی۔ اس شخص کے اوپر پھینکی جاتی ہے۔ کیا اخروی قاعدے میں دعا ماثورہ جو مذکورہے۔ پڑھ لینا کافی ہے۔ یا نماز کے ختم کے بعد الگ دعا مانگنا چاہیے۔ (سائل مذکور)
وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
حدیث مذکور تو مجھے یاد نہیں البتہ تعداداخیر میں "رب اغفرلي ولوالدي" کافی ہے۔
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب