السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
عید کی نماز میں کتنی بار تکبیر جائز ہے۔ اور رفع یدین کرناجائز ہے۔ یا نہیں الخ
وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
صحیح ترین طریقہ نماز عید کا بعد تکبیر اول کے سات تکبیریں زائد سنت ہیں دوسری رکعت میں کھڑے ہوتے ہی پانچ تکبیریں زائد سنت ہیں۔ ہر تکبیر کے بعد رفع یدین کرنا سنت ہے تکبیر تحریمہ کے ساتھ نماز میں داخل ہوچکاہے۔ اس لئے ہاتھ باندھ لینے چاہیں۔ اور زائد تکبیریں کہنے کے وقت رفع یدین کرنی چاہیے۔ اس رفع یدین کو حنفیہ بھی مانتے ہیں۔ (4 صفر 40ہجری) عید کی نماز میں رفع یدین کرنا حضرت عمررضی اللہ تعالیٰ عنہ اور ابن عمررضی اللہ تعالیٰ عنہ سے بحوالہ سنن بیہقی وابن منذر تلخیص الجیر ص 145 ج1) میں ہے۔ (ابوسعید شرف الدین دہلوی)
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب