السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
ایک مسجد کا مال یا سامان یا روپیہ اگر فاضل ہوا او دوسری مسجد میں اس کی ضوررت ہو تولگ سکتا ہے یا نہیں؟ مسجدیں دونوں عام چندے سے تعبیر ہوئی ہیں۔ اور متولی بھی دونوں مسجد کا ایک ہی شخص ہے۔ (سکرٹری انجمن فلاح المسلمین)
وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
مساجد کا سامان کسی مسجدسے مخصوص نہیں تو دوسری میں منتقل کرنا جائز ہے۔
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب