السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
حالت خظبہ میں بوجہ گرمی کے پنکھا کرلیناجائز ہے یا نہیں؟زید کا کہنا ہے ایسا کرنا آداب مجلس کے خلاف ہے۔ (ایم عبدالقدوس خریدار نمبر 7872)
وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
ایک حدیث میں آیا ہے۔ بعض صحابہ گرمی میں مٹھی میں مٹی بھر لیتے اور سجدہ کرتے وقت ماتھے کے نیچے رکھ لیتے تاکہ ماتھے کو آرام پہنچے اس حدیث سے اگراستنباط کیا جائے تو پنکھے سے آرام حاصل کرنا جائز معلوم ہوتا ہے۔ (اہل حدیث 6 نومبر 1931ء) اس مسئلہ میں 1322ہجری) میں کت خانہ شمس الحق صاحب ڈیانویسے جب میں ان کے پا س ٹھرا ہوا تھا۔ کچھ آثار صحابہ رضوان اللہ عنہم اجمعین تابعین میں میں نے قلمی کتابوں سے نقل کئے تھے۔ جواس وقت موجو دتھیں۔ دہلی میں کتب میں رہ گئے۔ انسے جواز ثابت وتا تھا۔
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب