السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
جمعہ میں ایک شخص خطبہ پڑھائے۔ اوردوسرا شخص نماز پڑھاوے۔ (اور ایسا کبھی کبھی کرتے ہیں) تو ایسا کرسکتے ہیں اس کے ثبوت میں کوئی صحیح حدیث ہے۔ اگر نہیں ہے تو ایسا کرنا بدعت ہے یا نہیں؟ (سائل مذکور)
وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
ضرورت ہو تو جائز ہے۔ منع پر کوئی دلیل نہیں نہ اس کی مثال ملتی ہے۔ اس لئے معفو عنہ ہے۔
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب