السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
زید کا گھر گائے بیل بھینس کے گوبر سے لیپا جاتا ہے۔ اور زید کے گھر والے سب وضو کرنے کے بعد بغیر جوتے کے اسی لیپی ہوئی جگہ پر ننگے پیر پھرتے ہیں پھر اسی وضو سے دوبارہ بغیر پیر دھئوے نماز پڑھ لیتے ہیں۔ تو کیا اس میں کچھ کراہت تو نہیں ہے۔ او کیا ایسے گوبر سے لیپی ہوئی جگہ پر صرف رومال یا جا نماز بچھا کر نماز پڑھنا جائزہے۔ کیا مسلمانوں کو اپنے گھرگوبر سے لیپنا جائز ہے۔ (سائل مذکور)
وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
گوبر سے لیپنا نہیں چاہیے۔ لیکن لپے ہوئے خشک پر سوکھے پیر چلنے سے پیر ناپاک نہیں ہوتے۔ اس پر جا نماز بچھا کر پڑھ سکتے ہیں۔
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب