السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
بازار میں نماز ہوتی ہے یا نہیں اگر نہیں ہوتی تو کیوں۔ بسبب مجمع کثیر کے اس حالت میں ایک مصلی دکاندار کیاکرے۔ اگر بیرون بازار جائئے تو اس کے سودے کا محافظ نہیں تو مجمع منتشر ہونے پر پڑھے۔
وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
بازار سے مطلب غالباً وہ مکان ہے۔ جو بازار میں ہو تو جواب یہ ہے کہ محض فرضیت ادا ہوجاتی ہے۔ جماعت او ر مسجد کا ثواب نہیں۔
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب