السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
امام کاعزل ونصب کس کے ہاتھ ہونا چاہیے موروثی یا خود ساختہ امام کے متعلق کیا حکم ہے۔ ؟
وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
امام کا عزل ونصب نمازیوں کے اختیار میں ہے۔ اگرمسجد کا متولی کوئی خاص شخص مقرر ہو جس کو عزل و نصب کا اختیار دیا گیا ہو۔ تو اس کو اختیار ہوگا۔ بغیر اختیار دیے جانے کے کوئی متولی باپ کا بیٹا ہونے سے متولی نہیں ہوسکتا۔ امام کا عہدہ موروثی نہیں خود ساختہ امام پر قوم ناراض ہو تو امام معزول ہوسکتاہے۔
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب