سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(414) دھوپ میں گرم ہوئے پانی سے وضو اور غسل کا کیا حکم ہے؟

  • 6211
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-27
  • مشاہدات : 1427

سوال

(414) دھوپ میں گرم ہوئے پانی سے وضو اور غسل کا کیا حکم ہے؟

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

دھوپ میں جو پانی گرم ہو جاتا ہے۔ اس سے وضو او ر غسل کرنا جائز ہے یا نہیں؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

ایک روایت میں دھوپ سے گرم شدہ پانی کو غسل میں استعمال کرنے سے منع آیاہے۔

ایک روایت نہیں کئی روایتیں ہیں۔ مگر کوئی بھی صحیح نہیں۔ بعض  موضوع بعض ضعاف قابل عمل کوئی بھی نہیں۔ ملاحظہ ہو التلخیص الکبیر ص6 ج1   (ابو سعید شرف الدین دہلوی)

  ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ  ثنائیہ امرتسری

جلد 01 ص 594

محدث فتویٰ

تبصرے