السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
مسجد میں سونا اوربودوباش کرنا رات کو جائز ہے یا نہیں؟
وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
صحیح بخاری کی ایک روایت عبد اللہ بن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی ہے۔ کہ جب تک میں مجرد تھا مسجد میں سویا کرتا تھا۔ اس روایت کے مطابق مسجد میں سونا جائزہے۔ لیکن دنیاوی کام کا ج یادنیوی امور کی باتیں کرنے کی اجازت نہیں بلکہ سخت منع ہے۔
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب