میرا سوال ہے کہ کیا اسلام میں نوحے سننا حرام ہے یا نہیں قرآن و سنت سے رہنمائی فرمائیں ۔؟
شیخ بن باز رحمہ اللہ کا کہنا ہے کہ نوحہ کرنا اور سننا دونوں کام حرام ہیں۔ نوحہ کرنے کی حرمت کے بارے تو بہت سی روایات مروی ہیں اور نوحہ سننے کی ممانعت کے بارے مروی روایت سند کے اعتبار سے قوی نہیں ہے اگرچہ اس کا متن اور مضمون اپنے شواہد کے سبب سے معتبر ہے۔
ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب
فتاویٰ علمائے حدیثجلد 2 کتاب الصلوۃ |