السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
اہل حدیث کی مسجد میں حنفی لوگ بھی امام کے ساتھ نماز پڑھتے ہیں۔ احناف لوگ امام اہل حدیث کے پیچھے آٹھ رکعت تراویح ادا کرکے باقی بارہ رکعت اپنے مذہب کے مطابق کسی امام کے پیچھے اس مسجد میں باجماعت پڑھتے ہیں۔ کیا اہل حدیث ان کو منع کرسکتے ہیں۔ ؟
وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
اہل حدیث ان کو منع نہیں کرسکتے۔ کریں گے تو گناہ گار (1) ہوں گے۔ تراویح کی رکعت مسنونہ آٹھ ہی ثابت ہیں۔ تاہم باقی نوافل سے تو کم نہیں خصوصا اس حال میں کہ بہت سے آئمہ اسلام کا یہی مذہب ہے۔ پس بند کرنا گناہ ہے۔ (13 شعبان 31ہجری)
--------------------------------------
1۔ یہ چیز برادران احناف ہی کو مبارک ہو۔ جواپنی مساجد سے آمین بالجہر ورفع الیدین کرنے والے نمازیوں کو نکال کر اپنی گندی ذہنیت کا ثبوت پیش کیا کرتے ہیں۔ اللہ ان کو ہدایت کرے۔ آمین (راز)
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب