سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(385) مستورات نماز مغرب و عشاء آوازسے پڑھیں یا چپ؟

  • 6182
  • تاریخ اشاعت : 2024-04-25
  • مشاہدات : 981

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

مستورات نماز مغرب و عشاء و صبح میں قرات قرآن  آوازسے پڑھیں یا چپ؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

مستورات اگر اکیلی یامقتدی ہیں تو آہستہ پڑھیں گی۔ اور اگرامام ہیں۔ تو مردوں کی طرح جہری نمازوں میں جہر سے پڑھیں۔ مرد اورعورت میں اس امر میں کوئی فرق نہیں۔

تشریح

جہری نمازوں  میں مرد اور عورت کا یکساں حکم ہے۔ کہ بحالت امامت امام کو جہر مقتدیہ کو سر فاتحہ اور منفرد کو اخیتار ہے۔ (ابوسعید شرف الدین دہلوی)

  ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ  ثنائیہ امرتسری

 

جلد 01 ص 575

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ