سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(372) حائضہ عورت کے روزے اور نماز کا حکم

  • 6169
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-25
  • مشاہدات : 952

سوال

(372) حائضہ عورت کے روزے اور نماز کا حکم

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

عورتیں جب حیض سے ہوں یا نفاس سے ہوں۔ اور اس وقت جو نماز ان سے نہ پڑھی گئی ہو تو پاک ہونے پر قضا پڑھنی ہوگی۔ یا اس وقت کی ان کے واسطے قطعی معاف ہے۔ اور روزے بھی جو انہی ایام میں فوت ہوگئے۔ بعد پاک ہونے کے ان کے بارے میں کیا حکم ہے۔ اورحیض ونفاس کے دنوں میں زکر ازکار تسبیح یا درود شریف پڑھ سکتی ہیں یا نہیں؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

حائضہ عورت پر روزے کی قضا ء لازم ہے۔ نما ز معاف ہے۔ اور درود وغیرہ سے منع کی کوئی قوی دلیل نہیں۔ زکر اور درود پڑھ سکتی ہے۔

  ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ  ثنائیہ امرتسری

 

 

جلد 01 ص 568

محدث فتویٰ

تبصرے