سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(358) جمعہ کی دوسری رکعت کے رکوع میں شامل ہونا

  • 6146
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-24
  • مشاہدات : 928

سوال

(358) جمعہ کی دوسری رکعت کے رکوع میں شامل ہونا

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

کوئی شخص نماز جمعہ میں دوسری رکعت کے رکوع کے  بعد شامل ہو تو آیا وہ نیت  جمعہ کی کرے یا ظہر کی؟مدارسی علماء کا فتویٰ ہے۔ جمعے کے دوسرے رکوع کے بعد ملنے والا نماز ظہر کی پڑھے۔ اور نیت جمعہ کرنے کا حکم دیتے ہیں۔ کیا نیت جمعہ واسطے نماز ظہر کے بس کرسکتی ہے۔ خریدار نمبر 9694۔


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

حدیث شریف میں ہے: ’’جمعہ کی ایک رکعت پاؤ تو جمعہ پڑھو۔ ورنہ نماز ظہر کی نیت کر کے نماز ظہر پڑھو۔‘‘

  ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ  ثنائیہ امرتسری

جلد 01 ص 559

محدث فتویٰ

تبصرے