السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
نبی کریمﷺ نے خطبہ جمعہ میں خاموشی اختیار کرنے کے متعلق نہایت تاکید فرمائی ہے۔ ازراہ نوازش آپ بیان فرمادیں۔ کہ انسان پنکھا کا استعمال دوروان خطبہ میں کر سکتا ہے یا نہیں؟ کیونکہ ایک صاحب اس پر مصر ہیں۔ کہ خطبہ جمعہ میں پنکھے کا استعمال قطعا ناجائز ہے کیونکہ نبی کریمﷺ نے فرمایا ہے۔
"اذا قلت لصاحبك انصت فقد لغوت"
ووسرے صاحب فرماتے ہیں۔ کہ یہ گفگتو کے متعلق ہے۔ پنکھا وغیرہ اس سے خارج ہے۔ جواب مدلل تحریر فرمادیں۔
وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
اپنی جسمانی راحت کے لئے خبطے میں ایسی حرکت منع نہیں جس سے سماع میں خلل واقع نہ ہوجیسے نماز میں صحابہ کرام رضوان اللہ عنہم اجمعین شدت گرمی کے باعث کنکریاں لے کر ماتھے کے نیچے رکھ لیاکرتے تھے۔
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب