السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
زید کہتا ہے کہ یہ جو اذان میں اللہ اکبر چار بار کہنا ہے۔ ان کو ایک آواز میں دو بار ملا کر نہ کہے۔ بلکہ ہر ایک اللہ اکبر کو اپنی پوری آواز سے علیحدہ علیحدہ کہے۔ اور بکرکہتاہے کہ اللہ اکبر جو چار باروارد ہے۔ پہلی آواز میں دو کو ملا کر کہے۔ اور دوسری آواز میں دو کو ملا کر کہے۔ پس گزارش ہے کہ زید کا قول صحیح ہے۔ یا بکر کا مدلل جواب دیں؟
وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
حدیث شریف میں آیا ہے۔
"اذا قال الموذن الله اكبر فقال احدكم الله اكبر الله اكبر"
’’یعنی جب اذان دینے والا اللہ اکبر اللہ اکبر کہے پھر کوئی تم میں سے جواب میں ایسا ہی کہے تو جنت میں جاوے گا۔‘‘ اس سے معلوم ہوتا ہے کہ موذن ہر دو کلمات کو ملا کر کہے۔
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب